قاہرہ ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فوجی چوکی واقع صوبہ شمالی سینائی سے بچ کر نکلنے کی کوشش کرنے والے چار عسکریت پسند فوج کی فائرنگ میں ہلاک کردیئے گئے جبکہ ایک عسکریت پسند گرفتار ہوگیا۔ شمالی سینائی میں کئی پرتشدد حملے جنوری 2011ء کے انقلاب کے بعد سے عسکریت پسندوں کی جانب سے دیکھے گئے ہیں۔