مصر میں 29 عسکریت پسند ہلاک 133 گرفتار

قاہرہ 2 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے تشدد سے متاثرہ شمالی سینائی علاقہ میں فوجی دھاووں کے دوران 29 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 133 کو گرفتار کرلیا گیا ۔ فوج نے یہ بات بتائی ۔ فوج کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل محمد سمیر نے بتایا کہ یہ دھاوے رفہ ‘ الاریش اور شیخ زواید شہروں میں 20 سے 30 اپریل کے درمیان کئے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 133 عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 51 عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے حملوں کیلئے استعمال کی جانے والی کچھ گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ۔ یہاں عسکریت پسندوں کی جانب سے کئی مرتبہ ہلاکت خیز حملے کئے گئے ہیں۔
ان حملوں میں بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔