قاہرہ ۔ /27 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے دوردراز والے صنعائی علاقے میں کم از کم 11 انتہاء پسند ہلاک اور 4 کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ فوجی کارروائی کے دوران انتہاپسندوں کے کئی ٹھکانوں پر حملے کئے گئے ۔ شیخ زوائد اور رفع شہروںمیں واقع ان ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ۔ چار انتہاپسند گرفتار کئے گئے جبکہ ان کے غیرلائسنس یافتہ موٹر سائیکلوں کو تباہ کردیا گیا ۔