قاہرہ ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور مصر جو گہرے باہمی روابط رکھتے ہیں، انہیں کئی شعبوں میں تعاون استوار کرنے کی توقع رکھنی چاہئے، جن میں سائنس اور ٹیکنالوجی اور معیشت شامل ہیں، ہندوستانی سفیر نے آج یہاں یہ بات کہی۔ سفیر نودیپ سوری کا تبصرہ ’انڈین ڈے‘ کے آغاز کے دوران سامنے آیا، جس کا اہتمام مولانا آزاد سنٹر فار انڈین کلچر نے قاہرہ کے نیشنل ریسرچ سنٹر میں کیا۔ ہندوستانی قاصد نے کہا کہ دونوں ممالک منفرد ماضی رکھتے ہوئے خوش قسمت ہیں جیسا کہ ان کی عظیم تاریخ ہے اور ساتھ ہی ساتھ اچھے باہمی تعلقات بھی قائم ہیں۔