قاہرہ ۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) معروف محققین اور پروفیسرس نے ایک سمینار میں 21 ویں صدی کے دوران سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جو قابل لحاظ ترقی ہوئی ہے، اس موضوع پر ایک سمینار میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس کا انعقاد مولانا آزاد سنٹر فار انڈین کلچر (MACIC) کی جانب سے کیا گیا تھا جو دراصل مصر میں موجود ہندوستانی سفارتخانے کا ایک حصہ ہے جس کی جانب سے ’’ایم اے سی آئی سی راؤنڈ ٹیبل‘‘ کے عنوان سے ایک سمینارکا انعقاد کیا گیا تھا جو ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے جس میں نوجوان طبقہ، ماہرین تعلیم اور سیول سوسائٹی شرکت کرتے ہیں جہاں مصر اور ہندوستان کے مشترکہ مفاد پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ اس پیانل میں معروف مقررین ولیدمحمد، ای جے راڈنی، سینئر محقق، اگریکلچرل ریسرچ سنٹر، حائتم آقا جو اسپیس کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں۔