قاہرہ ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ اخوان المسلمین کے پانچ ارکان کو مصر میں 13 افراد بشمول 11 ملازمین پولیس کو 2013ء میں قتل کردینے کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی۔ 14 اگست 2013ء کو کرداسا پولیس اسٹیشن پر حملے کے الزام میں انہیں گرفتار کیاگیا تھا جبکہ مصری فوج نے 2 اخوان المسلمین کے دھرنا کیمپوں کو قاہرہ اور جیزہ میں برخاست کردیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مبینہ طور پر ملزمین کے قبضہ سے بغیر لائسنس کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے تھے۔