قاہرہ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی عدالت نے معزول اسلام پسند صدر محمد مرسی کے 126 حامیوں کو پرتشدد احتجاج سے متعلق اجتماعی مقدمہ میں 10 سال کی سزا سنائی ۔ ایک اور عدالت نے قاہرہ میں 37 دیگر مرسی کے حامیوں کو 15 سال جیل کی سزا سنائی جن پر گذشتہ سال احتجاج کے دوران میٹرو اسٹیشن پر بم دھماکہ کی کوشش کا الزام ہے ۔