العریش ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے فوجی عہدیداروں کے بموجب لب سڑک ایک بم دھماکہ سے ایک فوجی ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔ فوج کی ہموی گاڑیوں کا قافلہ شورش زدہ جزیرہ نمائے سینائی سے گذر رہا تھا جبکہ اس پر لب سڑک نصب بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ اڑاتے ہوئے حملہ کیا گیا۔ عہدیداروں کے بموجب فوجی عسکریت پسند قائد محمد محسن کی تلاش میں تھے۔ مصر میں عسکریت پسندوں نے اپنے حملوں میں 2013ء سے شدت پیدا کر رکھی ہے۔