مصر میں فوج کی کارروائی میں چھ عسکریت پسند ہلاک

قاہرہ 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے شمالی سینائی علاقہ میں شیخ زوید شہر میں ایک فوجی کارروائی کے دوران چھ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ تین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ان عسکریت پسندوں کا انصار بیت المقدس گروپ سے تعلق تھا اور اس حملہ کے دوران انہوں نے سکیوریٹی فورسیس پر فائرنگ بھی کی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں چھ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جن میں گروپ کا اہم روکن یونس سلیم الخرم بھی شامل ہے ۔