مصر میں فوج کا حملہ ،14 جنگجو ہلاک

قاہرہ ، 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں چودہ مشتبہ جنگجو ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ شیخ زوید اور رفاہ شہروں کے نزدیک سکیورٹی فورسز نے حملہ کرتے ہوئے گھروں اور جھونپڑیوں سمیت جنگجوؤں کے 32 ٹھکانے تباہ کئے جس کے نتیجے میں 14 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں جنگجوؤں کا ایک دواخانہ اور دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری بھی تباہ کی گئی ہے۔