قاہرہ ۔ 28نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر میں ایک فوجی طیارہ دوران پرواز اچانک تکنیکی خرابی کے سبب تباہ ہوگیا جس میں سوار عملہ کے ارکان زخمی ہوگئے ۔ ایک فوجی ترجمان محمد سمیر نے کہاکہ یہ ہیلی کاپٹر قاہرہ کے شمال مشرق میں واقع صوبہ اسمعیلہ پر خفیہ نگرانی کے مشن میں مصروف تھاکہ اچانک کسی تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے بعد حادثہ کاشکار ہوگیا ۔