مصر میں دو دھماکے ، 8 ہلاک، 25 زخمی

قاہرہ۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)مصر کے ایک سکیورٹی افسر کے علاوہ سات شہری دو الگ الگ دھماکوں میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دونوں دھماکے مختصر وقفے کے ساتھ مصری علاقے سینا میں ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مصری سکیورٹی حکام نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو سیناء کے علاقے میں دو دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے اسلامی عسکریت پسندوں نے کیے ہیں۔