مصر میں خواتین کیخلاف تشدد پر امتناع کی تجویز

قاہرہ ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصری وزیراعظم نے آج عہد کیا کہ وہ ملک میں نئے اور سخت تر قانون کی مدد سے جو نافذالعمل ہوچکا ہے، خواتین کے خلاف تمام اقسام کے تشدد پر امتناع عائد کردیں گے۔ ابراہیم مہلب نے کہا کہ ان کی حکومت اس ضمن میں سخت موقف اختیار کرے گی۔