مصر میں جھڑپیں، ایک شخص ہلاک

قاہرہ ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں آج ایک شخص ہلاک ہوگیا اور اس نے ملک گیر سطح سے کئی اسلام پسندوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے بموجب ایک خوانچہ فروش کو مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں شہر اسکندریہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اسلام پسندوں نے کئی شہروں میں مرسی کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے جلوس نکالے۔

کویت میں تارکین وطن کی تعداد
مقامی آبادی سے زیادہ
دبئی۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایشیائی تارکین وطن مبینہ طور پر کویت کی جملہ آبادی کا ایک تہائی ہیں یعنی ان کی تعداد یہاں کے حقیقی باشندوں سے زیادہ ہوچکی ہے جو جملہ 40 لاکھ کی آبادی صرف 31.3 فیصد ہیں۔