قاہرہ ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے دفتر اعلیٰ استغاثہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 13 افراد کو عوامی ریلی کے دوران خواتین پر جنسی حملے کی پاداش میں ٹرائل کیلئے رجوع کیا گیا ہے، جو لعنتی جنسی تشدد کے خلاف نئی سخت سزاؤں پر اولین عمل آوری ہے۔ ہفتہ کا یہ اقدام اندرون ہفتے ہوا ہے جبکہ صدر عبد الفتح ال سیسی کی حلف برداری کے بعد جشن کے دوران ہجوم نے بے رحمی سے حملہ کرتے ہوئے خواتین کے گروپ کو جنسی زدوکوب کیا تھا۔ عاجلانہ ٹرائل اس مسئلے کی یکسوئی کیلئے حکومتی پہل کا عکاس ہے۔ جنسی ہراسانی طویل عرصے سے مسئلہ رہا ہے، لیکن گزشتہ تین سال سے حملے اکثر و بیشتر اور ہولناک ہونے لگے ہیں۔