مصر میں بم دھماکہ، 3 فوجی ہلاک

قاہرہ ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 3 فوجی بشمول ایک عہدیدار ہلاک اور دیگر 3 زخمی ہوگئے جبکہ مصر کے شورش زدہ شمالی سینائی کے گورنریٹ کے روبرو لب سڑک ایک بم دھماکہ ہوا۔ یہ بم نقاب پوش عسکریت پسندوں نے شمالی چینائی کی رفاہ العریش کی بین الاقوامی شاہراہ پر نصب کیا تھا۔ جب اس کے قریب سے ایک گاڑی گذری تو بم پھٹ پڑا۔ ایک فوجی عہدیدار اور دو فوجی ہلاک اور دیگر 3 شدید زخمی ہوگئے۔ مصر کے صحرائے سینائی میں کئی پرتشدد حملے عسکریت پسندوں نے جنوری 2011ء کے بعد سے اب تک کئے ہیں۔