مصر میں ایک دہشت گرد ہلاک

قاہرہ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے وسطی سینائی خطہ میں فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ عہدیداروں کے مطابق فوج نے وسطی سینائی کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا اور بالآخر ناصر ابو زنمول کو ہلاک کردیا گیا جو اس خطہ میں ایک دہشت گرد گروپ کا سربراہ تھا۔ بعدازاں فوج نے دو دستی بم اور ہتھیار بھی ضبط کئے۔ یاد رہے کہ مصر میں جنوری 2011ء کے انقلاب کے بعد شمالی سینائی ایک ایسا خطہ رہا جہاں متعدد دہشت گرد حملے کئے گئے جہاں خصوصی طور پر پولیس اور فوج کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 2013ء میں اسلام پسند سابق صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد اب تک سینکڑوں پولیس اور فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔