مصر میں ایمن الظواہری کے بھائی محمد الظواہری کو مقدمے کا سامنا

قاہرہ ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے بھائی محمد الظواہری کو مصر میں مبینہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے پر مقدمے کا سامنا ہے۔ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے بھائی محمد الظواہری اور ان کے 67 ساتھیوں پر مصری حکام نے پولیس اور فوجی چیک پوسٹوں پر حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔ اس سلسلے میں 50 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں اور بقیہ 18 کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ محمد الظواہری کو گزشتہ برس اگست میں گرفتار کیا گیا تھا۔