مصر میں الجزیرہ ٹرائل کا عدالتی فیصلہ 23 جون کو مقرر

قاہرہ ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک مصری عدالت نے آج کہا کہ وہ الجزیرہ کے جرنلسٹوں کے ٹرائل میں 23 جون کو اپنا فیصلہ جاری کرے گی جبکہ ان صحافیوں پر ممنوعہ اخوان المسلمین کی اعانت کرنے کا الزام ہے۔ آسٹریلیائی پیٹر گریسٹ اور دو دیگر رپورٹرس جو قطر میں قائم الجزیرہ انگلش کیلئے کام کرتے ہیں، 20 ملزمین میں شامل ہیں۔