مصر میں اسلام پسند کو 7 سال کی قید

قاہرہ ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی فوجداری عدالت نے ایک قدامت پسند کو 7 سال کی سزا سنائی ہے ، جس نے معزول صدر محمد مرسی کی حمایت کی تھی ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی سرکاری دستاویزات بنائے تھے تاکہ یہ ثابت کرسکے کہ ان کی والدہ ایک امریکی شہری ہے ۔ حاضم صالح ابو اسماعیل وکیل سے ٹی وی اینکر بنے ، نے 2012 ء میں صدارتی انتخاب کیلئے مقابلہ کرنے الیکشن کمیشن کو جعلی دستاویزات داخل کئے تھے ۔ ان کی والدہ کی امریکی شہریت سے متعلق سچائی اور الزامات سامنے آنے کے بعد انہیں صدارتی انتخاب لڑنے سے نااہل قرار دیا گیا تھا ۔