دبئی، یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے ممنوعہ تنظیم اخوان المسلمین سے وابستہ 32 افراد کو فساد اور لوٹ مار کے الزامات میں 10سال قید کی سزا سنائی ہے ۔مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مینا نے کل بتایا کہ جن لوگوں کو سزا سنائی گئی ہے ان پر جنوبی مصر کی ایک سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے اور دو عدالتوں کی پارکنگ میں آگ لگانے کا الزام ہے ۔ کینا کی عدالت نے حالانکہ ان الزامات کے 8دیگر افراد کو بری کردیاہے ۔واضح رہیکہ 2013میں فوج کی جانب سے صدر محمد مرسی کو معزول کئے جانے کے بعد سے ان کے حامیوں نے کئی سرکاری اداروں، چرچوں پر حملے کئے ہیں۔
وہیں اخوان المسلمین کے اراکین اور حامیوں کا دعوی ہے کہ حکومت نے انہیں ختم کرنے کی پوری کوششیں کی ہیں۔