مصر میں اخوان المسلمین کے 24 ارکان کو عمر قید

قاہرہ۔ 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی عدالت نے آج اخوان المسلمین کے 24 ارکان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ مصر کے گورنر ہاؤز پر حملہ کرنے اور ایک پولیس اسٹیشن کو نذرآتش کرنے کی پاداش میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے اسی کیس میں دیگر 141 افراد کو منسوبہ الزامات سے بری کردیا۔