مصر : سلنڈر دھماکہ‘ 10افراد ہلاک

قاہرہ ،25 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) دس افراد بشمول 3بچے ہلاک اور دیگر 11شدید زخمی ہوگئے جبکہ تین عمارتیں منہدم ہوگئیں ۔ یہ تباہی بوٹین گیس سیلنڈر کے دھماکہ سے پھٹ پڑنے کا نتیجہ تھی ۔ یہ دھماکہ مالاوی میں منیاگورنر کے دفتر کے قریب ہوا ۔ ڈائرکٹر مالاوی جنرل ہاسپٹل عادل سعد کے بموجب مہلوکین میں پانچ بچے بھی شامل ہیں ۔ جولائی 2012ء اور جون 2013ء کے درمیان 392رہائشی عمارتیں منہدم ہوچکی ہیں ۔ مصر کے شخصی حقوق کے علمبردار ویب سائیٹ کے بموجب ایک سال میں 800خاندان بے گھر ہوچکے ہیں اور 192افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کی وجہ عمارتوں کا منہدم ہوجانا تھا ۔