قاہرہ ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصری عدالت نے ایک طالب علم کو توہین اسلام اور فیس بک کے صفحہ پر دہریت کو فروغ دینے کے ارتکاب پر ایک سال جیل کی سزا سنائی ہے ، اس کے وکیل اور عدالتی ذرائع نے آج یہ بات کہی ۔ مصر میں جنوری سے اس نوعیت کی یہ دوسری رولنگ ہے جبکہ ایک اور 21 سالہ نوجوان کو فیس بک اور خود کو دہریہ قرار دینے کی پاداش میں 3 سال کی قید ہوگئی ۔