مصر : دو ٹورسٹ بسوں میں تصادم 38 افراد کی ہلاکت، 41 زخمی

قاہرہ ، 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 38 افراد ہلاک اور 41 دیگر آج زخمی ہوگئے جب دو ٹورسٹ بسیں جن میں تقریباً 80 مسافرین بشمول بیرونی شہری سوار تھے، مصر کے جنوبی سینائی کی شرم الشیخ تفریح گاہ کے نزد ٹکرا گئیں۔ پولیس نے کہا کہ شرم الشیخ سے 50 کیلومیٹر دور ہائی وے پر اس حادثہ کے تمام مہلوکین مصری ہیں، 7 نعشوں کی شناخت باقی ہے۔