مہلوکین میں 3 بچے اور 3 خواتین شامل ، ملٹری کارروائی کا شبہ
قاہرہ۔ 19 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مصر کے جزیرہ نما سینا میں ایک مکان پر کئے گئے راکٹ حملے کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ راکٹ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں تین بچے، تین عورتیں اور چار مرد شامل ہیں۔ تاہم فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ یہ راکٹ حملہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر سے کیا گیا ہے جو عسکریت پسندوں کی تلاش میں تھا یا راکٹ حملہ عسکریت پسندوں کی طرف سے کیا گیا۔یہ افسوسناک واقعہ سرحدی قصے رفح کے جنوب میں پیش آیا ہے۔ ہلاکتوں کی سکیورٹی سے متعقہ حکام اور مقامی طبی حکام نے بھی تصدیق کر دی ہے۔