قاہرہ۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ 30 جون 2013ء کو ملک میں برپا ہونے والے فوجی انقلاب پر خلیجی ریاست بحرین کا موقف قابل تعریف ہے۔ قاہرہ بھی بحرین کی داخلی سلامتی کو لاحق بیرونی خطرات میں مناما کی ہر ممکن مدد یقینی بنائے گا۔ مصر کے دورے پر آئے بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے ہمراہ قاہرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے السیسی نے کہا تھا کہ عرب ممالک کو یکساں نوعیت کے داخلی اور خارجی خطرات کا سامنا ہے تاہم بعض ممالک کی ذمہ داریاں عرب اقوام کی امنگوں کے حوالے سے دوسروں سے زیادہ ہیں۔