مصری فوج کی کارروائی میں چرچ پرحملے میں ملوث دو دہشت گرد ہلاک

قاہرہ۔ 9 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) مصری فوج نے دیر الانبا صموئیل چرچ پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں کم سے کم 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا ہے۔’العربیہ‘کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے میں کی گئی کارروائی میں فوج نے تین خود کار بندوقیں، ان کی گولیاں،دوربین،کھانے پینے کی اشیاء اور استعمال کی دیگر چیزیں قبضے میں لی ہیں۔