مصری فوجی کارروائی میں 5 عسکریت پسند ہلاک

قاہرہ۔ 24 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصری فوج نے شورش زدہ شمالی سینائی محافظان (گورنریٹ) نے گزشتہ تین دن کے دوران اپنی کارروائی میں پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک اور دیگر 72 کو گرفتار کرلیا ۔ ایک فوجی ترجمان محمد سمیر نے کہا کہ اس علاقہ میں دہشت گردی کے خلاف فوجی مہم کے ایک حصہ کے طور پر یہ دھاوے کئے گئے تھے۔ سمیر نے کہا کہ فوج نے 21 اور 23 ڈسمبر کے درمیان ان عسکریت پسندوں کو ہلاک اور گرفتار کرلیا۔ ترجمان نے کہا کہ مہم میں 37 غیر لائسنس یافتہ موٹر سیکلس اور دیگر گاڑ یاں ضبط کرلی گئی جو فوج اور پولیس پر دہشت گرد حملوں کے مقصد سے استعمال کی جارہی تھی۔ دہشت گردوں کے 29 محفوظ ٹھکانوں کے علاوہ ان 7 غاروں کو بھی تباہ کردیا گیا جو غزہ سے اسلحہ کی اسمگلنگ کیلئے عسکریت پسندوں کے زیر استعمال تھے۔