قاہرہ۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے ممنوعہ اخوان المسلمین کے اعلیٰ ترین قائد محمد بدیع کی سزائے موت کو ’’سزائے عمر قید‘‘ میں تبدیل کرنے کے فیصلہ کو منسوخ کردیا اور کہا کہ وہ 2013ء میں پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔ سزاؤں کے فیصلہ کے خلاف عدالت میں اپیل کی گئی تھی۔ عدالت نے اپیل سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے مقدمہ کی ازسرنو سماعت کا حکم دیا۔ملزمین پر تشدد اور ارادۂ قتل کے الزامات بھی ہیں۔