مصری اورسونف کے بے شمار فائدے 

موسم سرما میں متعدد بیماریاں لاحق ہونے کا اندیشہ رہتا ہے جیسے کھانسی ، گلے کا درد وغیرہ ۔ اس موسم میں مصری اور سونف کا سفوف بناکر استعمال کرنے سے بیحد مفید ہے۔ مصری اور سونف کو کالی مرچ کے ساتھ ا س کو پیس کر اس کا سفوف بنالیا جائے ۔ اور کھانسی کیلئے نیم گرم پانی کے ساتھ اس سفوف کااستعمال کھانسی سے آرا م دلاتا ہے۔ مصری کا مسلسل استعمال جسم میں خون کی کمی کو دور کرتا ہے ۔

بیموگلوبن کی کمی کی وجہ سرچکراتا ہے ، جسم میں کمزوری او رتھکاوٹ پیدا کرتا ہے ۔ مصری نہ صرف ہیموگلوبن میں کمی دور کرتا ہے بلکہ جسم میں خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے ۔ منہ سے بدبو آرہی ہوں تو کھانا کھانے کے بعد تھوڑی سی مقدار میں مصری کھانے سے سانس میں سے بد بو چلی جاتی ہے۔مصری کا استعمال یادداشت کو بہتر بناتا ہے اوردماغی تھکاوٹ دور کرتا ہے ۔ مصری کے استعمال سے بینائی کی کمزوری دور ہوتی ہے۔

کھانا کھانے کے بعد مصری اور سونف کا استعمال نظام ہاضمہ کو دور کرتا ہے ۔ مصری اور سونف کا سفوف ذائقہ کے ساتھ جسمانی توانائی میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔ نوٹ: ۔ یاد رہے کہ مصری کے فوائد کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی ذہن نشین رکھنا چاہئے کہ اس میں مٹھاس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے تواسے زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے گریز کریں ۔ ذیابطیس کے مریض اس کا استعمال بالکل نہ کریں ۔