مصری انتخاب : توسیعی تیسرے روز بھی ووٹرس کی تعداد کم

قاہرہ ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کا صدارتی انتخاب اپنے تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ حکام نے ووٹروں کی غیرمتوقع کم شرکت کو بڑھانے کی جدوجہد میں پولنگ ایک دن کیلئے بڑھا دی ہے۔ لیکن آج بھی جب رائے دہی شروع ہوئی تو چند ووٹروں کو ہی اپنے ووٹ ڈالنے کیلئے جاتے دیکھا گیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ ووٹنگ کا تناسب معمولی یا صفر کے قریب ہے۔ رائے دہندوں کی شرکت کی نمایاں دعوے دار سابق فوجی سربراہ عبد الفتاح ال سیسی کیلئے بڑی اہمیت ہے۔ سیسی بڑی تعداد میں شرکت چاہتے ہیں تاکہ قوم کے پہلے آزادانہ منتخب صدر اسلام پسند محمد مرسی کی گزشتہ جولائی میں اُن کی جانب سے برطرفی کی واجبیت کا ثبوت مل سکے۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ ووٹروں کی معمولی شرکت ال سیسی سے گہری بے اطمینانی کا اظہار ہے، نہ صرف اُن کے اسلام پسند حریفوں میں بلکہ عوام کے وسیع تر گوشہ میں بھی، جس کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس مصر کی پریشانیوں کیلئے کوئی حل نہیں اور اندیشہ ہے کہ وہ مصر کو حسنی مبارک کی آمرانہ حکمرانی پر واپس لے جائیں گے۔