مصری آرمی کی مہم: 12 عسکریت پسند ہلاک، 70 گرفتار

قاہرہ ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بارہ عسکریت پسند ہلاک کردیئے گئے اور 70 دیگر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مصری آرمی نے شورش زدہ شمالی سینائی علاقہ میں حال میں دھاوے کئے ہیں۔ فوجی ترجمان بریگیڈیر جنرل محمد سمیر نے ایک بیان میں کہا کہ آرمی نے شمالی سینائی گورنریٹ میں 3 تا 10 ڈسمبر 12 عسکریت پسند ہلاک کردیئے، 70 دیگر کو گرفتار کیا اور دہشت گردوں کی 37 گاڑیوں کو ضبط بھی کرلیا۔ ان دہشت گردوں نے فوج و پولیس پر دہشت گردانہ حملے کئے تھے۔