قاہرہ۔6اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) دو دہشت گرد مصر کی فوج کے شورش زدہ علاقہ شمالی سینائی میں دھاؤں کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ فوج کے ترجمان تامر الرفاعی نے کہا کہ تقفیری دہشت گرد بہت خطرناک تھے اور کئی مقدمات میں مطلوب تھے ۔ سرحدی علاقہ سینائی سے ایک بڑی سرنگ دریافت اور تباہ کردی گئی ۔ مصر کے شمالی سینائی علاقہ میں کئی دہشت گرد حملے جنوری 2011ء کی بغاوت سے اب تک ہوچکے ہیں ‘ جس میں سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا گیا تھا ۔ حملے پولیس اور فوج کے ملازمین پر سابق صدر محمد مُرسی کی 2013ء میں فوجی بغاوت میں برطرفی کے بعد سے زیادہ ہوچکے ہیں ۔ سینکڑوں ملازم پولیس اور فوجی اب تک ان حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔ فوج نے شمالی سینائی کے علاقہ میں جو دہشت گردوں کا گڑھ ہے صیانتی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ کئی مشتبہ افراد کو گرفتار اور ان کے مکانوں کو منہدم کردیا گیا ہے ۔ ان میں غزہ پٹی کو جانے والی سرنگیں بھی شامل ہیں ۔