مصرمیں اپوزیشن کے لیڈر حراست میں

قاہر،28مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں اپوزیشن رہنما حازم عبدالعظیم کو غیرقانونی تنظیم سے تعلق اور گمراہ کن خبر شائع کرنے کے معاملہ میں 15دن کیلئے حراست میں بھیج دیاگیا۔عدالتی ذرائع نے اطلاع دی ہے ۔ایک سکیورٹی اہلکار نے کہاکہ عبدالعظیم کو انکی قاہرہ قیامگاہ سے ہفتہ کی رات کو حراست میں لیاگیاہے ۔مسٹر عبدالعظیم نے ٹوئیٹر پر اسے ‘گناہ عظیم ‘کہاہے ۔سابق صدر حسنی مبارک حکومت میں ٹیلی مواصلات کے نائب وزیررہے عبدالعظیم سال 2014میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی انتخابی مہم میں بھی شامل رہے تھے ۔