مصباح کو تبدیل کرنے کی بات نہیں کی: معین خان

کراچی۔ 8؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر اور چیف سلیکٹر معین خان نے کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے اپنے موقف سے انحراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے کبھی مصباح الحق کو تبدیل کرنے کی بات نہیں کی۔ انھوں نے ٹی ٹوئنٹی کپتان کے بارے میں تبصرہ کیا تھا، لیکن ان کی بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ ٹسٹ اور ونڈے کی کپتانی مصباح الحق کررہے ہیں۔

ورلڈ کپ وارم اَپ فائنل
اسپین نے جیت لیا
واشنگٹن۔ 8؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ ڈیوڈ ولا نے دو شاندار گولس بنائے جن کی بدولت اسپین نے ورلڈ کپ وارم اَپ فائنل میچ میں السلواڈور کو 2-0 سے ہرادیا۔ اسٹرائیکر ڈیوڈ ولا نے 60 ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعہ گول بنایا اور 87 ویں منٹ میں دوسرا گول بنایا جو ان کے کیریئر کے متواتر 57 واں اور 58 واں گول تھا۔ اسپین کا ورلڈ کپ گروپ بی میچ میں جمعہ کو نیدرلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ اس مقابلہ میں ابتداء سے اسپین چھایا رہا اور حریف ٹیم کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔