مصباح کو برطرف کرنے میں دیر ہوچکی : انضمام الحق

نئی دہلی 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈکپ 2015 ء کے متعلق پاکستانی ٹیم قیادت کیلئے مصباح الحق اور شاہد آفریدی کے درمیان بٹتی دکھائی دے رہی ہے لیکن ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مصباح کو کپتان برقرار رکھنا چاہئے کیونکہ اِن کی تبدیلی میں کافی تاخیر ہوچکی ہے اور ورلڈکپ کے انعقاد کے تناظر میں موجودہ کپتان کو تبدیل کرنا بہتر نہیں ہوگا۔ ورلڈکپ میں پاکستان کی کامیابی کے ضمن میں انضمام کا کہنا ہے کہ ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں لہذا اُمید نہیں چھوڑنی چاہئے۔