مصباح کا ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصباح الحق نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصباح الحق آئندہ ماہ میں ہونیوالے سوپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ میں شرکت کریں گے۔ مصباح الحق نے ورلڈ کپ 2015ء کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ لیکن مصباح الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ جاری رکھیں گے۔ مصباح الحق اپریل میں ہونے والی ڈومیسٹک سوپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی حصہ لیں گے۔ اور فیصل آباد وولفز کی قیادت کریں گے۔ مصباح الحق ٹسٹ میچز میں قومی کرکٹ کی قیادت کریں گے۔ مصباح الحق 113 ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ ان میچوں میں انہوں نے 2536 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور نو نصف سنچریاں شامل ہیں۔