مصباح کا بحیثیت کپتان پاکستان کیلئے زیادہ رنز کا ریکارڈ

ابو ظہبی۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنز کے اعتبار سے کامیاب ترین پاکستانی کپتان بن گئے ہیں اور انہوں نے سابق کپتان عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ابو ظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن جب مصباح نے 63واں رن لیا تو انہوں نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔عمران خان نے 48 ٹسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے 2480 رنز بنائے تھے جبکہ انضمام الحق نے 31 ٹسٹ میچوں میں قیادت کرتے ہوئے 2397رنز بنائے۔مصباح الحق اب تک 31 ٹسٹ میچوں میں قیادت کرتے ہوئے تین سنچریوں اور 23 نصف سنچریوں کی مدد سے 2447رنز اسکور کر چکے ہیں جبکہ اس دوران وہ صرف ایک مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے اور اس اننگز کے دوران وہ گزشتہ دو دہوں میں 40 برس کی عمر میں ٹسٹ سنچری اسکور کرنے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے۔