وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی 70رنز کی ناقابل شکست اننگز‘ مقابلے کا آج آخری دن
دبئی۔11جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کپتان مصباح الحق 97رنز پر رنگناہیرتھ کی گیند پر بولڈ ہوئے لیکن سری لنکا کے خلاف یہاں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ کے چوتھے دن بارش کی وجہ سے جب 15اوورس قبل ہی کھیل کو روک دیا گیا اس موقع پر وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے 123گیندوں میں 7چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 70رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو دوسری اننگز میں 330/7تک پہنچادیا ہے اور پاکستان کو دوسری اننگز میں 107رنز کی سبقت حاصل ہوئی ہے ۔
سرفراز احمد نیچھٹی وکٹ کیلئے مصباح الحق کے ہمراہ 45رنز کی اہم پارٹنرشپ نبھائی۔ دریں اثناء مصباح الحق 248گیندوں کی اننگز میں 8چوکوں اور ایک چھکے کے ذریعہ ٹیم کو اننگز شکست سے محفوظ رکھنے والی بیٹنگ کی تاہم وہ صرف تین رنز کی کمی کے ذریعہ ایک یادگار سنچری بنانے سے محروم رہے ۔ پاکستان نے اپنے کل کے اسکور 132/3سے آگے کھیلنا شروع کیا ۔ 148رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یونس خان رہے جنہوں نے 173گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 77رنز اسکور کئے ۔ یونس خان اور مصباح الحق کے درمیان چوتھی وکٹ کیلئے 129رنز کی پارٹنرشپ رہی جسے لکمل نے وکٹوں کے پیچھے یونس خان کو آؤٹ کرتے ہوئے توڑا۔بعد ازاں اسد شفیق نے 75گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 23رنز اسکور کرتے ہوئے کپتان کا نہ صرف بہتر ساتھ دیا بلکہ مصباح کے ہمراہ پانچویں وکٹ کیلئے 52رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔سری لنکا کیلئے پردیپ‘ ہیراتھ اور ایرنگا نے فی کس دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
برڈک کے خلاف نشی کوری کی حیران کن خطابی کامیابی
ملبورن ۔11جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) جاپان کے نمبر ایک ٹینس اسٹار کائی نشی کوری نے اپنے کوچ مائیکل چانگ کی حکمت عملی کا بہترین نتیجہ حاصل کرتے ہوئے یہاں کویانگ کلاسک کے فائنل میں چک جمہوریائی کھلاڑی اورخطاب کے مضبوط دعویدار ٹامس برڈک کے خلاف 6-4‘ 7-5 کی حیران کن کامیابی حاصل کی ہے ۔ جاپان کے نمبر ایک کھلاڑی نشی کوری نے اس ٹورنمنٹ سے قبل نئے کوچ کا انتخاب کیا ہے ۔