لاہور۔26 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سری لنکا کیخلاف سیریز کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق اور یونس خان کے بعد پاکستان کرکٹ کے نئے عہد کا آغاز ہو رہا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 28 ستمبر سے ہو گا جہاں ٹسٹ میچوں کے بعد ونڈے اور ٹوئنٹی20 سیریز بھی کھیلی جائے گی۔دورہ ویسٹ انڈیز کے اختتام پر سبکدوش ہونے والے مصباح اور یونس خان کے بعد یہ پاکستانی ٹیم کی پہلی سیریز ہے اور اسے ناتجربہ کار بیٹنگ لائن کا ابتدائی امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔