مصباح الحق کا نام گنیز بک میں شامل

لاہور، 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ویسے تو اپنی سست بیٹنگ کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں مگر کپتان نے بہت سے اہم معرکوں میں ٹیم کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کر کے اپنا لوہا منوایا ہے۔ ایسا ہی ایک اعزاز مصباح کو آسٹریلیا کے خلاف ابو ظہبی میں 2014ء میں تیز ترین ٹسٹ سنچری مساوی کرنے پر دیا گیا۔ ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے 2016ء کے شمارے میں شامل کر لیا گیا۔ پاکستان کے اسٹار کرکٹر مصباح الحق کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے آئندہ سال کے شمارے میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹسٹ کپتان کو یہ اعزاز 2014ء میں آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی میں تیز ترین ٹسٹ سنچری مساوی کرنے پر دیا گیا ہے۔ پاکستان کے ٹسٹ کپتان مصباح الحق کی صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے بھی عالمی معیاری کھلاڑی کا نام 10 ستمبر 2016 کو شائع ہونے والے نئے شمارے میں شامل کر لیا ہے۔ پاکستانی کرکٹر کو یہ اعزاز گزشتہ سال نومبر میں ابوظہبی کے میدان میں آسٹریلیا کیخلاف صرف 56 گیندوں یعنی 1985/86ء میں انگلینڈ کے خلاف سینٹ جانس میں ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز کے مساوی گیندوں پر تیز سنچری بنانے پر ملا۔ مصباح الحق اسی میچ میں ٹسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے معمر ترین کھلاڑی بھی بنے تھے۔