مصباح الحق تیز ترین نصف سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ

ابوظبی۔2نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مصباح الحق نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز 21گیندوں پر آسٹریلیا کے خلاف یہ ریکارڈ بنایا۔ پچھلا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کا تھا جنہوں نے 24 گیندوں پر زمبابوے کے خلاف 05-2004 میں کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بنایا تھا۔علاوہ ازیں مصباح الحق نے 11 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 56 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے تیز ترین سنچری کا ویسٹ انڈین بلے باز ویون رچرڈ کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کیا۔ ویوین رچرڈنے 1986ء￿ میں انگلینڈ کے خلاف 56گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی، جسے مصباح الحق نے برابر کردیا۔مصباح الحق نے ابوطبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی سنچری اسکور کی تھی، اس طرح وہ ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے 8ویںپاکستانی کرکٹربن گئے۔