حیدرآباد ۔ /5 جولائی (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے مشیرآباد کے خطرناک روڈی شیٹر آکارام انجنیلو کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ روڈی شیٹر کے خلاف دو غیرضمانتی وارنٹ زیرالتواء ہے اور اس نے /2 جولائی کی شب اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ پی سیدولو پر دھوبی گھاٹ شمشان گھاٹ کے قریب شراب کی بوتل سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا تھا ۔ پولیس سعیدآباد نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرکے انجنیلو کی تلاش شروع کردی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ انجنیلو 2008 ء سے مختلف وارداتوں میں ملوث ہے اور اس نے حیدرآباد و سائبر آباد میں ماردھاڑ اور دھمکانے کے واقعات میں ملوث رہا ہے ۔ ٹاسک فورس نے روڈی شیٹر کو حراست میں لیکر اسے سعیدآباد پولیس کے حوالے کردیا ۔
ملاوٹی غذائی اشیاء کے خلاف کارروائی
چاول ، آٹا ، بیسن ، پھلی و دیگر اشیاء ضبط ، ایک شخص گرفتار
حیدرآباد /5 جولائی ( سیاست نیوز ) رچہ کونڈہ پولیس کی جانب سے ملاوٹی غذائی اجناس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ ایل بی نگر کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے آج ایک کارروائی کے دوران ایسے ٹھکانے کو بے نقاب کیا جہاں چاول اور کلر کی ملاوٹ کے ذریعہ بیسن تیار کیا جارہا تھا ۔ ایس او ٹی نے سرور نگر پولیس اسٹیشن حدود کے علاقہ کرمن گھاٹ میں ایم سرینواسلو نامی 50 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا جو امپرو کالونی کرمن گھاٹ میں یہ ملاوٹی کاروبار کر رہا تھا جو فوڈ سیفٹی اسٹانڈرڈ اتھاریٹی آف انڈیا ( ایف ایس ایس اے ٹی ) کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صحت کیلئے نقصان کا موجب بن رہا تھا ۔ پولیس نے اس گودام سے 45 دال کے باگس ، جو فی کس 50 کیلو گرام 15 چاول 16چنا دال کے بیاگس اور بڑی مقدار میں پھلی اور کلر کے پیاکٹس کو ضبط کرلیا ۔ ایس او ٹی نے مزید تحقیقات کیلئے گرفتار شخص کو سرور نگر پولیس کے حوالے کردیا ۔