مشیرآباد میں بے رحم باپ کے ہاتھوں کمسن بچی کا قتل

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) مشیرآباد کے علاقہ میں پیش آئے انسانیت سوز واقعہ میں ایک بے رحم وحشی باپ نے کمسن بچی کا قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مشیرآباد کے علاقہ گاندھی نگر میں پیش آئے اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک سالہ لڑکی جو پیدائشی بیمار تھی، اس کے باپ گورایا نے اس کو سر کے بل پکڑ کر دیوار پر مار دیا۔ اس وحشیانہ اقدام کے بعد درندہ صفت شخص فرار ہوگیا۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب بچی کی ماں لاونیا ترکاری خریدکر بازار سے واپس ہوئی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اُس کے شوہر نے اس سے قبل بھی اس طرح کے قتل کی کوشش کی تھی۔ پولیس مشیرآباد نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔