حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) مشیرآباد کے علاقہ میں ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ شروانتی جو مشیرآباد علاقہ کے ساکن ناگراج کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
زیور ساز کی خودکشی
حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) حسینی علم کے علاقہ میں ایک زیورات کے کاریگر نے خودکشی کرلی ۔ جو اپنی بہن کی شادی کرنا چاہتا تھا ۔ لیکن مالی حالت سے پریشان تھا ۔ حسینی علم پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ منوج مہیش جو پیشہ سے سنار تھا ۔ اس نے 24 فروری کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔