کی جانب سے ’’پلیئر آف دی ایئر‘‘ ایوارڈ
ممبئی ۔ /22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مشہور اور متاثر کن فٹ بال کھلاڑی سنیل شستری کو آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (AIFF) کی جانب سے 2017 ء کا پلیئر آف دی ایئر‘‘ کا ایوارڈ پیش کیا گیا ۔ بیچونک بھوٹیا کے بعد مسٹر شستری دوسرے کھلاڑی ہیں جو سو سے زیادہ بین الاقوامی فٹ بال میچیس کھیل چکے ہیں ۔ شستری انڈیا اور بنگلور فٹ بال کلب کے اسٹار اسٹرائیکر ہیں ۔ شستری کے ساتھ خواتین کے زمرہ میں کملادیوی کو ویمن پلیئر آف دی ایئر 2017 ء کا ایوارڈ دیا گیا ۔ نوجوان کھلاڑی انیرودھ تھاپا ، جو حال ہی میں منعقدہ چار قومی انٹر کانٹینٹل کپ جس میں ہندوستان کو کامیابی ملی تھی بہترین کھیل کے مظاہرہ پر سال 2017 ء کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا ایوار ڈ دیا گیا اور خواتین کے زمرہ میں ایف پانتھوی کو 2017 ء کی ابھرتی ہوئی فٹ بال کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم اگست سے شروع ہو گا۔