حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( راست ) : زیرسرپرستی جناب خدا داد خان صدر نشین اڈرائیڈ گروپ آف کمپنیز دوبئی یو اے ای کی نواسی ڈاکٹر سارہ شریف ( ایم بی بی ایس ) دختر راشد شریف بلڈر سینئیر لیڈر ٹی آر ایس کا عقد مسعود عزیزم محمد تنویر احمد خاں سینئیر سافٹ ویر کنسلٹنٹ انجینئر آسٹریلیا فرزند جناب محمد منیر احمد خاں صاحب مرحوم ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائرکٹر ہارٹیکلچر کے ساتھ بعد نماز عصر مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر حیدرآباد میں انجام پایا۔ استقبالیہ تقریب بعد نماز عشاء بمقام پائیگاہ پیالیس پاٹی گڈہ کالونی روڈ بیگم پیٹ سکندرآباد میں ترتیب دیا گیا ۔ اس پر اثر تقریب میں عزیز و اقارب دوست احباب ، بزنس مین ، علماء مشائخین ، این آر آئیز ، سیاسی قائدین و حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ۔ معزز مہمانوں میں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی تلنگانہ حکومت ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، فاروق حسین ایم ایل سی ، غیاث الدین بابو خاں بلڈر صدر نشین ، بابو خاں ٹرسٹ ، معلم مکہ مکرمہ طاہر جمیل عابد شاہ ولی سعودی عربیہ ، خواجہ معین الدین غوری الکٹریکل انجینئر صدر نشین عالیہ الکٹریکل کمپنی ابوظہبی یو اے ای ، علی بن عبداللہ مسقطی نائب صدر تلگو دیشم پارٹی ، علی الگتمی ، محمد مرتضی ایڈیٹر سی این آئی ، حافظ و قاری محمد عثمان نقشبندی امام مکہ مسجد حیدرآباد ، عثمان الہاجری نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال خدا داد خاں ، راشد شریف ، احمد اللہ خاں ، ندیم خاں ، منظور خاں نے کیا ۔۔