دبئی۔19 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کہا ہے کہ مشکوک بولنگ ایکشن والے بولروں کے خلاف سخت کارروائی میں کسی مخصوص ملک کے بولروں کو نشانہ نہیں بنایا گیا،نہ ہی معائنہ کا طریقہ کار تبدیل ہوا ہے۔ آئی سی سی نے یو نیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان،نیوزی لینڈ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سمیت کئی ملکوں کے بولروں کے خلاف کارروائی ہوئی ہے اس لئے یہ کہنا غلط ہے کسی خاص ملک کے خلاف کارروائی ہورہی ہے آئی سی سی نے کہا کہ پہلے معائنہ کے لئے ایک ہی مرکز تھا۔اب ہر علاقہ میں ایک مرکز بناکر بولروں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔