مشکلات کا سامنا کرنے تعلیم اور ہنر ضروری

جنگاؤں میں مسلمانوں کے مشاورتی اجلاس سے جناب عامر علی خاں کا خطاب
جنگاؤں ۔ 30 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست، حیدرآباد آج دوپہر جنگاؤں میں محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر ایکمینار مکہ مسجد کمیٹی جنگاؤں کے مکان پر مسلمانوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اور سیاسی میدان میں آگے آکر کام کرنا ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو ہر کام کیلئے تیار رہنا ضروری ہے۔ آج کے دور میں ہر جگہ مشکلات ہیں، ان کا سامنا کرنا ہو تو تعلیم یا ہنر ضروری ہے۔ خواتین بھی اپنے گھروں میں کام کرتے ہوئے خود روزگار پیدا کرسکتے ہیں۔ ٹیلرنگ سنٹر کے ذریعہ کام سیکھ کر کپڑے سلوائی کرتے ہوئے روزی بھی کما سکتے ہیں۔ ریاستی حکومت نے 12% مسلم تحفظات کا اعلان تو کیا لیکن اس پر کوئی ٹھوس کام نہیں کیا۔ ہم کو اس کا جواب دینا ضروری ہے۔ مسلم اوقافی جائیدادوں کی حفاظت نہیں ہورہی ہے۔ صدر جمعیتہ العلماء جنگاؤں جناب عبدالحفیظ قاسمی نے کہا کہ روزنامہ سیاست ایک اخبار ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کی آواز ہے۔ آج ہر جگہ اس اخبار کی اہمیت ہے۔ انہوں نے ادارۂ سیاست کی جانب سے ’’سیاست ٹی وی‘‘ شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ مولانا شاکر خطیب و امام جامع مسجد جنگاؤں نے کہا کہ عامر علی خاں کی خدمات کی ہم جتنی ستائش کریں کم ہے۔ وہ ملت کا درد رکھ کر مسلمانوں کے درمیان ہر وقت رہتے ہوئے مسلم مسائل پر آواز اٹھاتے ہیں۔ جناب محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے کہا کہ روزنامہ سیاست سے طلبہ کو اسکالرشپس دی جاتی ہے اور ملت فنڈ کے ذریعہ کئی غریبوں کی مدد کی جاتی ہے۔ محمد ظفر شریف (این آر آئی) اور محمد فضل الرحمن پاشاہ (این آر آئی)، محمد اظہرالدین نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر جناب عامر علی خاں کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس پروگرام میں محمد نورالدین صدر مسجد حسین، محمد ایوب، محمد ٹیپو، محمدغوث، محمد سراج، یعقوب، حبیب شاکر، مظفر مبشر، سلمان، ارشاد، متین، عبدالمنان، امتیاز، شاہنواز، انجم، محمد احسن، بابا، رفیع اور دیگر موجود تھے۔